7مقدمات ملتان کی واحد انسداد دہشت  گردی کی عدالت میں منتقل‘ تعداد 17 ہوگئی 

7مقدمات ملتان کی واحد انسداد دہشت  گردی کی عدالت میں منتقل‘ تعداد 17 ہوگئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



 ملتان (خصو صی رپورٹر)  لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کے بعد ملتان کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک (بقیہ نمبر14صفحہ 6پر)
میں زیر سماعت ٹوٹل 7 مقدمات کو ملتان کی واحد انسداد دہشت گردی کی عدالت میں منتقل کردیا گیا ہے اور اب مجموعی طور پر زیر سماعت کیسز کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔ قبل ازیں حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کی چھ عدالتوں کو ختم کیا تھا جس میں ملتان کی اے ٹی سی کورٹ ون بھی شامل تھی۔کیسز کی منتقلی کا باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری ہوچکا ہے۔ قبل ازیں ہوم ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر کی 6 انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کو ختم کردیا گیا تھا تاہم دیگر ضلعوں کی طرح ملتان کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 2 اب واحد عدالت ہے جو اے ٹی سی ون کی بلڈنگ میں شفٹ ہوگئی ہے جبکہ اے ٹی سے ٹو کا سامان لاہور سے آئی ٹیم اور ڈویثرنل کمشنر کے حوالے کردیا گیا تھا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ختم کی گئی عدالت میں کام کرنے والے افسران اور اہلکاروں کی نئی جگہ تعیناتی سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ سامنے نہیں آسکا۔ 
منتقل