ملتان: مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن  ایک شخص گرفتار‘ 2 مقدمات بھی درج

     ملتان: مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن  ایک شخص گرفتار‘ 2 مقدمات بھی درج

  

 ملتان (وقا ئع نگار)  سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد حسن رضا خان کی ہدایت پر جوائنٹ ٹاسک ٹیم نے پولیس، ایلیٹ فورس اور حساس اداروں کے ہمراہ تھانہ دہلی گیٹ، تھانہ مخدوم(بقیہ نمبر15صفحہ 6پر)

 رشید، تھانہ نیو ملتان اور تھانہ جلیل آباد کے علاقوں محلہ اتفاق پورہ، چونگی نمبر 14،کوٹ ربنواز،اجمیر ٹاون نزد کرکٹ سٹیڈیم، چوک قذافی، ریلوے اسٹیشن، عزیز ہوٹل اور شیر شاہ روڈ کہ گردونواح میں مشترکہ طور پر سرچ آپریشن کیا ہے۔اس دوران  غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اور غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔سرچ آپریشن کیدوران 01 غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر جبکہ غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے پر 2 مقدمات درج کیے گئے آپریشن کے دوران ایک شخص گرفتار ہوا ہے۔

مقدمات درج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -