بی اے‘ بی ایس سی امتحانات: مطالعہ  پاکستان کا پرچہ آؤٹ‘ دو ذمہ دار افسرمعطل

بی اے‘ بی ایس سی امتحانات: مطالعہ  پاکستان کا پرچہ آؤٹ‘ دو ذمہ دار افسرمعطل

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر) زکریا یونیورسٹی کے زیرانتظام مطالعہ پاکستان کا پرچہ آؤٹ ہونے پر امتحان ملتوی کردیا گیا ہے،غلطی کے مرتکب ڈسٹری بیوشن انسپکٹر اور سینٹر سپر ٹینڈ نٹ(بقیہ نمبر19صفحہ 6پر)

 کو معطل کردیا گیا۔مطالعہ پاکستا ن(لازمی) کا پیپر22اکتوبر بروز جمعرات کو دوبارہ لیا جائے گا۔اس ضمن میں بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گزشتہ روز بی اے بی ایس سی سالانہ امتحان 2020ء کے سلسلہ میں مطالعہ پاکستان (لازمی) کا امتحان لیا جارہا تھا جس کا پیپر ڈسٹری بیوشن انسپکٹر اور سینٹر سپرٹینڈنٹ چچہ وطنی کی غلطی کے باعث آؤٹ ہوگیا جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ پیپر کا امتحان منسوخ کردیا گیا ہے جبکہ واقع کے ذمہ داروں کو بھی معطل کرتے ہوئے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے یونیورسٹی اعلامیہ کے مطابق مذکورہ پیپر اب 22اکتوبر 2020ء بروز جمعرات کو دوبارہ لیا جائے گا۔

معطل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -