جیل وارڈ کی خود کشی؟ انکوائری ٹیم کا  جائے وقوعہ کا دورہ‘ سٹاف کے بیانات قلمبند‘ حکام کو رپورٹ روانہ

جیل وارڈ کی خود کشی؟ انکوائری ٹیم کا  جائے وقوعہ کا دورہ‘ سٹاف کے بیانات ...

  

 ملتان (وقا ئع نگار) سنٹرل جیل وارڈر کی خودکشی کا معاملہ انکوائری کمیٹی نے تفتیش مکمل کرنے کے بعد حکام کو سچائی سے آگاہ کردیا گیا ہے۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز قبل (بقیہ نمبر20صفحہ 6پر)

سنٹرل جیل میں وارڈر محمد وسیم کی اپنی رائفل کا فائر لگنے سے جاں بحق ہوگیا تھا،جس کی انکوائری کے سلسلہ میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات بہاولپور ریجن بہاولپور کی سربراہی میں تشکیل دی گئی تھی جس کے دیگر ارکان میں ڈاکٹر بہزاد احمد میڈیکل آفیسر ڈسٹرکٹ جیل اور مس ثنا نواز سائیکالوجسٹ ڈسٹرکٹ جیل شامل تھے،جہنوں نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا اور جائے وقوعہ کا وزٹ کیا،سی سی ٹی وی فوٹیج کو بھی چیک کیا اور اس کے علاوہ سٹاف کے بیانات قلم بند کیئے،انکوائری میں متوفی کے لواحقین بھی موجود تھے،انکوائری کمیٹی نے تمام شواہد اور ثبوتوں کی روشنی میں اس حادثہ کو خودکشی قرار دیا اور متوفی کے اہل خانہ بھی انکوائری کمیٹی کی تمام کارروائی پر اعتماد و اطمینان کا اظہار کیا،جس کی مکمل رپورٹ حکام کو بھجوادی گئی ہے۔

رپورٹ روانہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -