ڈاکو لیڈی پولیس کانسٹیبل سے بیگ چھین کر فرار
ملتان (وقا ئع نگار) بند بوسن چھوٹی جھوک وینس کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکو لیڈی پولیس کانسٹیبل سے بیگ چھین کر فرار ہوگیا‘ تفصیل کے مطابق مین بوسن روڈ پر جھوک(بقیہ نمبر23صفحہ 6پر)
وینس کے قریب لیڈی پولیس کانسٹیل ثوبیہ رکشے میں اپنے گھر ساہی چاون آ رہی تھی کہ راستے میں موٹر سائیکل سوار نے اسلحہ کے زور پر رکشہ روک کر بیگ چھین لیا جس میں نقدی 30000 کے علاوہ آئی ڈی کارڈ سروس کارڈ و دیگر ڈاکومنٹس تھیں 15 کال پر الپہ پولیس موقع پر پہنچی اور تفتیش شروع کر دی ہے۔