تھانوں کی عمارتیں اپ گریڈ‘ پولیس فورس کو نئی گاڑیاں فراہم کرنے کا فیصلہ 

    تھانوں کی عمارتیں اپ گریڈ‘ پولیس فورس کو نئی گاڑیاں فراہم کرنے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان‘ بہاولپور(وقائع نگار‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جنوبی پنجاب پولیس کیپٹن(ر) ظفر اقبال نے آر پی اوبہاولپور کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ جنوبی پنجاب کے پولیس سٹرکچر کی بہتری کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کردیاہے تھانوں کی عمارات اپ گریڈ(بقیہ نمبر16صفحہ 6پر)
 کرکے نئی گاڑیاں بھی فیلڈ فورس کوجلد فراہم کر دی جائیں گی پولیس کا امیج انصاف کی شفاف فراہمی یقینی بناکر ہی بہتر کیا جاسکتا ہے نفری اور وسائل کی کمی کو پورا کرنے کیلئے حکومت پنجاب اقدامات کررہی ہے۔تمام پولیس افیسران مختلف تھانوں میں سرپرائز وزٹ کرینگے کسی بھی تھانے میں غیر قانونی حراست کو برداشت نہیں کرے گے میڈیااور پولیس نظام میں بہتری لانے کیلئے مثبت کردار ادا کرے پنجاب پولیس نئی 500 گاڑیاں  ہر ضلع کو فراہم کر رہی ہے۔آر پی او بہاولپور زبیر احمد دریشک نے کہا کہ پولیس نہ قبضہ کرائے گی اور نہ چھڑائے گی صرف میرٹ پر سپورٹ کریگی ریجن میں جرائم کی مثالی صورت حال ہے۔ہر جرم کا  مقدمہ درج کرانے کی کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے۔ جبکہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جنوبی پنجاب پولیس کیپٹن ر ظفر اقبال نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے بڑے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا تفریق کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے  اس سلسلے میں اشتہاریوں اور شدت پسندوں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جائے گا۔کیپٹن ر ظفر اقبال نے کہا کہ تمام پولیس آفیسران اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام کے جائز مسائل حل کریں اور جھوٹے مقدمات کے ذریعے بلیک میلنگ کرنے والے گروپس کا کڑا احتساب کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بہاولپور میں ریجنل پولیس آفس میں کرائم کنٹرول میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک اور ڈی پی آوز بہاولپور،رحیم یار خان اور بہاولنگر بھی موجود تھے۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کے تھانوں میں فرنٹ ڈیسک کو بھرپور فعال کرکے مقدمات کے میرٹ پر اندراج کو یقینی بنایا جائے اور سنگین مقدمات کی تیز پیروی کیلئے لیگل سیل بھی مکمل فعال کئے جائیں۔اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر محمد۔زبیر دریشک نے امن و امان کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ بھی دی۔دریں اثناء ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال نے بہاولپور کے  میڈیا نمائندگان سے ملاقات کی۔  دریں اثناء ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال نے گزشتہ روز بہاولپور میں مصروف دن گزارا اور پولیس و ضلعی انتظامیہ کے افسران سے تعارفی میٹنگ بھی کیں۔ایڈیشنل انسپکٹر پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال سے کمشنر بہاولپور ڈویڑن آصف اقبال چوہدری نے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بعد ازاں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال سے چیئرمین وزیراعلی کمپلینٹ سیل ضلع بہاولپور کے انچارج جاوید خان دولت زئی نے بھی ملاقات کی اور انکی تعیناتی پر مبارکباد پیش کی
گاڑیاں