رحیم یار خان: چوری کی 13 وارداتیں‘ طلائی زیورات‘ نقدی‘ سامان غائب 

رحیم یار خان: چوری کی 13 وارداتیں‘ طلائی زیورات‘ نقدی‘ سامان غائب 

  

 رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) چوری کی 13 وارداتوں میں ملزمان نقدی‘ کپڑے‘ طلائی زیورات‘ سولر پلیٹ‘ مچھلی‘موٹر سائیکل‘ سامان کریانہ چرا کر فرار ہوگئے‘ تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات گلشن عثمان کی رہائشی نجمہ پروین کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان (بقیہ نمبر17صفحہ 6پر)

طلحہ زید وغیرہ 5 لاکھ 90 ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زیورات چرا لیے‘ دوسری واردات ٹب چوہان کے رہائشی نعیم اللہ کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان محمد جمیل وغیرہ نے 1 لاکھ 30 ہزار روپے کی نقدی اور کپڑے چرا لیے‘ تیسری واردات ظاہر پیر کے رہائشی رشید احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 محمد بخش وغیرہ نے 2 لاکھ روپے کی نقدی اور کپڑے چرا لیے‘ چوتھی ظاہر پیر کے رہائشی محمد عبداللہ کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 11 لاکھ 7 ہزار 650 روپے مالیت کے کپڑے چرا لیے‘ پانچویں واردات حیات لاڑ کے رہائشی امتیاز حسین کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 2 لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات چرا لیے‘ چھٹی واردات ڈنڈن اوٹ کے رہائشی آصف خالد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 10 لاکھ 20 ہزار 300 روپے کی نقدی درہم اور طلائی زیورات چرا لیے‘ ساتویں واردات سٹی سینٹر کے رہائشی محمد صادق کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 67 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ آٹھویں واردات سخی سرور کالونی کے رہائشی ناصر عرفان کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 50 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ نویں واردات لیور پل کے رہائشی اشفاق خان کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 60 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ دسویں واردات بیٹ آہیر کے رہائشی امداد فرید کے ساتھ پیش آئی جہاں 9 ملزمان فقیر حسین وغیرہ نے 1 لاکھ روپے مالیت کی مچھلی چرا لی‘ گیارہویں واردات سدھو والی کے رہائشی شاہد حسین کے ساتھ پیش آئی جہاں 6 ملزمان ملک صابر وغیرہ 13 لاکھ 90 ہزار روپے مالیت کی سولر پلیٹس چرا لی‘ بارہویں واردات کامل لاڑ کے رہائشی محمد مدنی کے ساتھ پیش آئی جہاں 5 ملزمان بلاول وغیرہ نے 64 ہزار روپے مالیت کا پیٹر انجن چرا لیا جبکہ تیرہویں واردات چک 135 کے رہائشی محمد ارشد کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان پہلوان وغیرہ نے 1 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا سامان کریانہ چرا لیا اور فرار ہوگئے‘ مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

غائب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -