ڈیرہ شہر کی تمام رابطہ سڑکیں مرحلہ وار مرمت کرنیکا حتمی فیصلہ 

ڈیرہ شہر کی تمام رابطہ سڑکیں مرحلہ وار مرمت کرنیکا حتمی فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ) ڈیرہ غازی خان شہر سے منسلک تمام سڑکوں کو مرحلہ وار مرمت اور بحال کیا جائیگامشیر صحت  محمد حنیف پتافی اپنے فنڈ سے ذرائع آمد و رفت بہتر کرنے کیلئے سرگرم ہوگئے۔ایکسئین ایم اینڈ آر ہائی ویز محمد شہزاد سمیع سے ملاقات کرکے (بقیہ نمبر18صفحہ 6پر)
ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ ڈی جی خان شہر کی رابطہ سڑکوں کی بحالی کو فوکس کیا گیا ہے شہر سے منسلک دیہی علاقوں کی سڑکوں کو ہنگامی بنیادوں پر مرمت کرایا جائیگا۔مشیر صحت کی ہدایت پر سمینہ چوک تا بائی روڈ کی مرمت شروع کردی گئی۔گدائی قبرستان تا گجر والا روڈ کی مرمت ایک ہفتہ میں شروع کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا۔مشیر صحت نے کہا کہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس سے عوام کا سفر مشکل ہوگیامرحلہ وار تمام سڑکیں مرمت کرائیں گے۔مشیر صحت کو ایکسیئن ایم اینڈ آر ہائی ویز نے بریفنگ دی۔ ادھر مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی نے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا. انہوں نے سمینہ روڈ کا معائنہ کرتے ہوئے ہنگامی بنیاد وں پر متعلقہ محکمے کو مرمت کی ہدایات جاری کیں. مشیر صحت نے حلقہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا. کام کی رفتار تیز کرنے سمیت معیار بہتر کرنے کے حوالے سے بات کی. ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے. افسران کو واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ دفاتر کی بجائے فیلڈ میں رہیں تاکہ ترقیاتی منصوبوں کو بروقت پایہ تکمیل تک پہنچایاجاسکے۔
فیصلہ