ڈیرہ: مختلف علاقوں میں موریانی گینگ سرگرم‘ وارداتیں عام‘ لوگ خوفزدہ 

ڈیرہ: مختلف علاقوں میں موریانی گینگ سرگرم‘ وارداتیں عام‘ لوگ خوفزدہ 

  

قصبہ کالا(نمائندہ پاکستان) موریانی گینگ جو کہ چوری، ڈکیتی،اقدام قتل اور پولیس مقابلہ کی سنگین وارداتوں میں ملوث گینگ ہے جو اسوقت علاقہ تھانہ کالا،شاہصدرین اور تونسہ صدر میں دہشت کی علامت بنے ہوئے ہیں ڈیرہ غازی خان کے مختلف تھانوں میں گینگ (بقیہ نمبر22صفحہ 6پر)

کے خلاف مختلف نوعیت کے کئی مقدمات درج ہیں ذرائع کا کہنا ہے ملزمان پہلے بھی کئی دفعہ گرفتار ہوچکے ہیں مختلف کیسز میں مدعی سے راضی نامہ کر کے ضمانت پر رہا ہوجاتے ہیں چند ماہ قبل بھی ڈیڑھ سال سزا پانے کے بعد گینگ کا سرغنہ بلال عرف بلالی مریانی جیل سے رہا ہوا تو پھر گینگ تشکیل دیکر سنگین وارداتیں کرنا شروع کر دیں ہیں زرائع کے مطابق اس گینگ میں عمران مریانی،اقبال بغلانی و دیگر ارکان شامل ہے اقبال بغلانی چند روز قبل پولیس مقابلے میں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا بلال مریانی و دیگر ارکان کی گرفتاری ابھی تک عمل میں نہ لائی جا سکی ہے جس کی وجہ وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے پولیس کی کارروائیاں نہ ہونے کے برابر ہیں جس کی وجہ سے شہری اپنے گھروں سے باہر نکلتے ہوئے بھی خوف آنے لگتا ہے اہل علاقہ نے پولیس کے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنے ماتحت ملازمین کی کارکردگی کو بہتر بناتے ہوئے انکی قیمتی جان و مال کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ اور اس دہشت کی علامت گینگ کے خلاف فیصلہ کن کارروائی عمل میں لائی جائے۔

خوفزدہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -