پشاور،پولیس کا قمار بازی کے  اڈے پر چھاپہ،4 گرفتار

پشاور،پولیس کا قمار بازی کے  اڈے پر چھاپہ،4 گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کے دوران تھانہ پشتخرہ کی حدود میں قمار بازی میں مصروف چار افراد کو گرفتار کر لیا، گرفتار افراد نے ابتدائی تفتیش شروع دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ، داو پر لگی رقم اور آلات قماربازی بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ حسن جہانگیر کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ تھانہ پشتخرہ پایاں میں چند افراد قماربازی میں مصروف ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ حسن خان نے فوری کاروائی کرتے ہوئے چار ملزمان ایوب، بہادر پسران غلام، فخر عالم ولد جان عالم اور نیاز محمد ولد جان محمد ساکنان پاوکہ کو گرفتار کر لیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا جن کے قبضے سے اسلحہ، داو پر لگی رقم اور آلات قماربازی بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -