ڈیرہ،چور طلائی زیورات اور نقدی اڑا لے گئے
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)وانڈہ کھوکھر میں چور رات کی تاریکی میں گھر میں نقب لگا کرساڑھے چار تولے طلائی زیورات، 25ہزار روپے کی نقدی اور 4سوٹ زنانہ چوری کرکے لے گئے، نامعلوم چوروں کیخلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق وانڈہ کھوکھر میں نامعلوم چور رات کی تاریکی میں عظمت اللہ کھوکھر ولد غلام قاسم کے گھر میں نقب لگا کر گھر میں موجودساڑھے چار تولے طلائی زیورات، 25ہزار روپے کی نقدی اور 4سوٹ زنانہ چوری کرکے لے گئے۔ تھانہ صدر پولیس نے عصمت اللہ کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کیخلاف اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔