نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی کیس، رانا ثنا اللہ اورکیپٹن (ر)صفدرسمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں12 اکتوبر تک توسیع

نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی کیس، رانا ثنا اللہ اورکیپٹن (ر)صفدرسمیت دیگر کی ...
نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی کیس، رانا ثنا اللہ اورکیپٹن (ر)صفدرسمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں12 اکتوبر تک توسیع

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مریم نواز کی پیشی پر نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی کیس میں رانا ثنا اللہ اورکیپٹن (ر)صفدرسمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں12 اکتوبر تک توسیع کردی گئی ،عدالت نے پولیس کو آئندہ سماعت تک ملزموں کی گرفتاری سے روک دیا۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت ہوئی، مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ کیپٹن(ر)صفدر نے حاضری سے معافی کی درخواست دائر کی،عدالت نے رانا ثنا اللہ اورکیپٹن (ر)صفدرسمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں12 اکتوبر تک توسیع کردی گئی ،عدالت نے پولیس کو آئندہ سماعت تک ملزموں کی گرفتاری سے روک دیا،عدالت نے کیپٹن (ر)صفدر کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی ،انسداد دہشتگردی عدالت نے آئندہ سماعت پرفریقین کو بحث مکمل کرنے کاحکم دیدیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -