وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا،اجلا س میں سرکاری گاڑیاں وزیراعظم آفس کے ڈسپوزل پر رکھنے کے فیصلے کی منظوری دی جائے گی ۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق وزیراعظم کے زیرصدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ کو پی آئی اے کے منافع اور نقصان سے متعلق بریفنگ دی جائے گی،ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایڈیشنل چارج کی توسیع کی منظوری دی جائے گی ،اس کے علاوہ وفاقی کابینہ کو پاکستان ریلویز کی بحالی کے ازسر نو پلان پر بھی بریفنگ دی جائے گی ۔

اسی طرح اجلاس میں وفاقی کابینہ کو معاشی اعشاریوں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی ،سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی کی بھی منظوری دی جائے گی جبکہ اسلام آباد وائلڈلائف بورڈ کے غیرسرکاری ارکان کی نامزدگی کامعاملہ بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے،کابینہ انٹربورڈکمیٹی آف چیئرمین کے سیکرٹری کے تقرری کی منظوری بھی دے گی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -