کلبھوشن یادیو کیلئے قونصلر مقرر سے متعلق کیس کی سماعت آج ہوگی،معاونت کیلئے مقرر2 سینئر وکلا کی معاونت سے معذرت 

کلبھوشن یادیو کیلئے قونصلر مقرر سے متعلق کیس کی سماعت آج ہوگی،معاونت کیلئے ...
کلبھوشن یادیو کیلئے قونصلر مقرر سے متعلق کیس کی سماعت آج ہوگی،معاونت کیلئے مقرر2 سینئر وکلا کی معاونت سے معذرت 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بینچ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیلئے قونصلر مقرر سے متعلق کیس کی سماعت آج کرے گا، مخدوم علی خان کے بعدعابد حسین نے بھی عدالتی معاونت سے انکار کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیلئے قونصلر مقرر سے متعلق کیس کی سماعت آج ہوگی ،لارجر بینچ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں سماعت کرے گا ، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بینچ میں شامل ہیں۔

مخدوم علی خان کے بعدعابد حسین نے بھی عدالتی معاونت سے انکارکردیا ہے ، عابدحسین منٹو کا کہنا ہے کہ مجھے صحت اجازت نہیں دے رہی، خرابی صحت کے باعث عدالت کی معاونت نہیں کر سکتا، اس سے قبل مخدوم علی خان نے بھی عدالت سے معاونت کےلئے معذرت کی تھی۔

عدالت نے معاونین سے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی روشنی میں معاونت کاحکم دیا تھا اور عدالتی معاونت کیلئے عابد حسین منٹو، حامدخان، مخدوم علی خان کو معاون مقرر کیا تھا ، اب عدالتی 3 معاونین میں صرف حامد خان رہ گئے ہیں۔

ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کیلئے وکیل مقرر کرنے کے ہائی کورٹ کے دو بار نوٹس کے باوجود بھارتی سفارت خانے نے کوئی جواب نہیں دیا۔

گزشتہ سماعت پر عدالت نے حکومت پاکستان کو ایک بار پھر کلبھوشن کے حقوق کیلئے بھارت سے رابطہ کرنے کا حکم دیا تھا، دوران سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا تھا کہ یہ آئینی عدالت ہے فیئر ٹرائل مدنظر رکھتے ہوئے بھارت کو موقع دیتے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -