سردیوں میں کورونا وائرس بڑھ سکتا ہے، احتیاط کی ضرورت ہے، یاسمین راشد

سردیوں میں کورونا وائرس بڑھ سکتا ہے، احتیاط کی ضرورت ہے، یاسمین راشد
سردیوں میں کورونا وائرس بڑھ سکتا ہے، احتیاط کی ضرورت ہے، یاسمین راشد

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کہتی ہیں کہ سردیوں میں کورونا وائرس کے بڑھنے کے خدشے پر لوگوں کو احتیاط کی ضرورت ہے۔نجی ٹی وی’جیو نیوز‘ کے مارننگ شومیں گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی بنا لی ہے، کورونا وائرس کے کیس بڑھے تو لاک ڈاؤن کریں گے۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا ہے کہ روزانہ 10 ہزار کے قریب ٹیسٹ کر رہے ہیں، اب تک 12 لاکھ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کر چکے۔پنجاب کی وزیر صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ والدین کے گلے لگنے کو دل کرتا ہے تاہم وبا سے تحفظ کے لیے احتیاط کریں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -