حلیم عادل شیخ نااہلی کیس، سندھ ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر برہم،2 ہفتے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت

حلیم عادل شیخ نااہلی کیس، سندھ ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کی جانب سے جواب جمع نہ ...
حلیم عادل شیخ نااہلی کیس، سندھ ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر برہم،2 ہفتے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو نااہل قرار دینے کی درخواست پرالیکشن کمیشن کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پربرہم ہو گئی ،عدالت نے الیکشن کمیشن کو 2 ہفتوں میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیاہے کہ پی ٹی آئی رہنمااور رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے الیکشن کمیشن میں ذرائع آمدن چھپائے ہیں،حلیم عادل شیخ کے گوشواروں میں نوابشاہ پولٹری کمپلیکس کا بھی ذکر نہیں،گوشواروں میں صاحبزادیوں عائشہ حلیم، مریم حلیم کے اخراجات کا ذکر نہیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ذرائع آمدن اور اثاثے چھپانے پرحلیم عادل شیخ کو نااہل قرار دیا جائے۔
سندھ ہائیکورٹ پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو نااہل قرار دینے کی درخواست پرالیکشن کمیشن کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پربرہم ہو گئی ،عدالت نے الیکشن کمیشن کو 2 ہفتوں میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔