وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے لیگی ایم پی اے اشرف انصاری اور یونس انصاری کی ایک اور ملاقات

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے لیگی ایم پی اے اشرف انصاری اور یونس انصاری کی ایک ...
وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے لیگی ایم پی اے اشرف انصاری اور یونس انصاری کی ایک اور ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے لیگی ایم پی اے اشرف انصاری اور یونس انصاری نے ایک اور ملاقات کی ہے،اشرف انصاری اوریونس انصاری سے مسائل کے حل پر گفتگو ہوئی ۔
نجی ٹی وی جی این این کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اداروں کے خلاف باتیں کرنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں ،ذاتی مفادات کی خاطر اداروں کو متنازعہ بنانا درست نہیں ،اداروں کو متنازعہ بنانے والے دشمن کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں ،پاکستان میں ایسے بیانیہ کی رتی بھر بھی گنجائش نہیں ۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ وزارت اعلیٰ عوام کی خدمت کیلئے وقف ہے ،گوجرانوالہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ۔