اسلام آبادہائیکورٹ ،سنتھیارچی کیس میں پیپلزپارٹی کی فریق بننے کی درخواست منظور 

اسلام آبادہائیکورٹ ،سنتھیارچی کیس میں پیپلزپارٹی کی فریق بننے کی درخواست ...
اسلام آبادہائیکورٹ ،سنتھیارچی کیس میں پیپلزپارٹی کی فریق بننے کی درخواست منظور 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے سنتھیارچی کیس میں پیپلزپارٹی کی فریق بننے کی درخواست منظور کرلی ۔
نجی ٹی وی جی این این کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ نے سنتھیا رچی کو15روزمیں ملک چھوڑنے کیلئے وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کیخلاف کیس پیپلزپارٹی رہنماچودھری افتخارکی فریق بننے کی درخواست منظورکرلی ، عدالت نے فریق بننے کے بعد رہنما پیپلزپارٹی چودھری افتخار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے سنتھیا ڈی رچی کو 2 ستمبر کو15 روز میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا،عدالت نے سنتھیاکی ملک بدری روک کروزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن پرعملدرآمدروک رکھاہے۔