کورونا کا شکار ٹرمپ کی ہسپتال سے چھٹی

کورونا کا شکار ٹرمپ کی ہسپتال سے چھٹی
کورونا کا شکار ٹرمپ کی ہسپتال سے چھٹی
کیپشن:    سورس:   creative commons license

  

واشنگٹن(ویب ڈیسک) کورونا میں مبتلا امریکی صدرٹرمپ ہسپتال سے چھٹی کے بعد وائٹ ہاو¿س منتقل ہوگئے۔ٹرمپ نے ہسپتال سے واپسی پر ماسک پہن رکھا تھا لیکن وائٹ ہاوس پہنچنے پر ماسک اتار دیا اور سیلیوٹ کیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ کورونا کو اپنی زندگی پرحاوی ہونے نہ دیں،کورونا سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، امریکی شہری کورونا کاشکار ہیں توبھی کوئی بات نہیں صرف احتیاط کریں،گھروں سے باہر آئیں۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس کورونا کی بہتر دوا ہے اور ویکسین بھی جلدآرہی ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ انہیں فلوریڈا سے ویسٹ ورجینیا تک ڈیموکریٹس پر 1-2کی برتری حاصل ہے اور وہ کسی بھی صورت الیکشن جیتیں گے۔وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں بھی ڈاکٹرز کی زیر نگرانی رہیں گے، صدرٹرمپ کی صحت کولاحق خطرہ ابھی مکمل ٹلا نہیں۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کا جمعہ کے روز کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ہفتے کو انھیں Walter Reed Medical Center منتقل کیا گیا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -