بی آئی ایس پی خورد برد ریفرنس ،جج کی چھٹی کے باعث سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کروڑوں روپے کی خورد برد کے ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج کی چھٹی کے باعث بغیر کارروائی 20 اکتوبر تک ملتوی ہو گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کروڑوں روپے کی خورد برد کے ریفرنس پر سماعت ہوئی،ریفرنس میں پیپلزپارٹی کی فرزانہ راجہ سمیت18 ملزم نامزد ہیں ،نیب ریفرنس میں الزام عائد کیاگیاہے کہ فرزانہ راجہ نے قومی خزانے کو 54 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا ماحتساب عدالت کے جج اصغر علی کی چھٹی کے باعث سماعت بغیر کارروائی 20 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔