قوم نے عمران خان کو چوروں کے کڑے احتساب کا مینڈیٹ دیا ہے،وزیراعظم ان سے پورا پوراحساب لیں گے، سینیٹر فیصل جاوید

قوم نے عمران خان کو چوروں کے کڑے احتساب کا مینڈیٹ دیا ہے،وزیراعظم ان سے پورا ...
قوم نے عمران خان کو چوروں کے کڑے احتساب کا مینڈیٹ دیا ہے،وزیراعظم ان سے پورا پوراحساب لیں گے، سینیٹر فیصل جاوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ اداروں پرحملے (ن)لیگ کاپراناوتیرہ ہے،قوم نے عمران خان کو چوروں کے کڑے احتساب کا مینڈیٹ دیا ہے،عمران خان قوم سے کیاایک ایک وعدہ نبھائیں گےاوران سے پوراحساب لیں گے۔
تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے کہاہے کہ "خرید لو" یا "دھمکا دو"نیا نہیں ان کا پرانا وتیرہ ہے،شریف خاندان نے ریاستی وقومی اداروں کے سربراہان وافسران کو شرکانشانہ بنایا،جسٹس سجادعلی شاہ کی عدالت پرمسلح یلغارکے شرمناک مناظرقوم کے سامنے ہیں، چھانگامانگا میں اراکین اسمبلی کا سجایا گیا جمعہ بازاربھی قوم کے سامنے ہے۔
سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ جسٹس ملک قیوم کی شہبازاوران کے درباری سیف الرحمان کی فون کالزمیڈیاپرگونج رہی ہیں ،رفیق تارڑکابریف کیس بھرکرکوئٹہ میں ججوں کی خریداری کیلئے جانابھی ذہن میں تازہ ہے،عدالتوں سے سزایافتہ خاتون کی قیادت میں نیب کے دفترپر پتھراؤ توکل کی بات ہے۔
انہوں نے کہاکہ اداروں پرحملے ان کاپراناوتیرہ ہے،قوم نے ہمیشہ اسے نفرت کی نگاہ سے دیکھاہے،عمران خان قوم سے کیاایک ایک وعدہ نبھائیں گےاوران سے پوراحساب لیں گے،پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ ہرآرمی چیف کیخلاف محاذ کھولنااوراس پرحملے کرناان کی روایت رہی ہے،نوازشریف دوبارہ اپنی پرانی روش پر چل نکلے ہیں۔
سینیٹرفیصل جاوید نے کہاکہ ہمارے ادارے خصوصاً فوج ہمارے دفاع کی ضامن اور ہمارا فخر ہے، پہلی باران کاواسطہ اس مردِقلندرسے پڑاہے جسے خریدنے کاتصوربھی ناممکن ہے،خریدنہ سکے تو وزیراعظم عمران خان سے این آراوکی بھیک مانگنے آپہنچے،این آراونہ ملا تو ریاست کیخلاف ہندوستان کے ہم آواز بن گئے۔انہوں نے کہاکہ قوم نے عمران خان کو چوروں کے کڑے احتساب کا مینڈیٹ دیا ہے۔