کراچی : ماڑی پور سٹاپ سے پہلی خاتون موٹر سائیکل لفٹر گرفتار

کراچی : ماڑی پور سٹاپ سے پہلی خاتون موٹر سائیکل لفٹر گرفتار
کراچی : ماڑی پور سٹاپ سے پہلی خاتون موٹر سائیکل لفٹر گرفتار

  

کراچی (ڈیلی پاکسان آن لائن)کراچی کے علاقے ماڑی پور سٹاپ سے خاتون موٹر سائیکل لفٹرکو دو ساتھیوں سے گرفتار کرلیاگیا،ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل برآمدکرلئے گئے ۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے ماڑی پور سٹاپ سے خاتون موٹر سائیکل لفٹر کو گرفتار کرلیا، بینش لڑکے کاروپ دھار کر موٹر سائیکل لفٹنگ کرتی تھی ،ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل برآمدکرلئے گئے جبکہ اس کے 2 ساتھیوں کو بھی حراست میں لے لیاگیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کراچی سے گاڑیاں چوری کرکے بلوچستان لے جاتے تھے ،بینش لیاری کے علاقے میں باقاعدہ باکسنگ بھی سیکھتی ہے ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -