مال بٹورنے کیلئے خواتین سے جعلی شادیاں کرنیوالے ملزم کو ایک بیوی نے احاطہ عدالت میں ہی تھپڑ جڑ دیا

مال بٹورنے کیلئے خواتین سے جعلی شادیاں کرنیوالے ملزم کو ایک بیوی نے احاطہ ...
مال بٹورنے کیلئے خواتین سے جعلی شادیاں کرنیوالے ملزم کو ایک بیوی نے احاطہ عدالت میں ہی تھپڑ جڑ دیا
کیپشن:    سورس:   creative commons license

  

کراچی(ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں خواتین سے جعلی شادیاں کرنے والا ملزم پکڑا گیا جسے احاطہ عدالت میں ہی بیوی نے تھپڑ دے مارا۔کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے روبرو دھوکا دہی اور فراڈ سے متعدد خواتین سے شادیاں کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزم کو پیش کیا گیا۔ ملزم کی ایک بیوی نے اسے دیکھتے ہی احاطہ عدالت میں تھپڑ جڑ دیا۔

متاثرہ خاتون کے مطابق ملزم ناصر کے ساتھ 2014ءمیں نکاح ہوا تھا۔ ملزم کاروبار کے سلسلے میں مجھ سے 8 لاکھ روپے لے کر غائب ہوگیا۔ ملزم نے جعلی نکاح نامہ بنوا کر مجھ سے دھوکا دہی کی، ملزم نے جعلی شادیاں کرنے کے لیے گروہ بنا رکھا ہے، ملزم ناصر اس طرح کئی لڑکیوں کی زندگیاں خراب کرچکا ہے۔

متاثرہ خاتون کے وکیل غلام عباس نے موقف دیا کہ ملزم کا اصل نام عبد الماجد ہے جو نام بدل بدل کر شادیاں کرتا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج ہونے پر مزید دو خواتین نے پولیس سے رجوع کیا ہے۔ عدالت نے ملزم کو 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے پولیس کو ملزم کے خلاف چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا جب کہ ملزم کے خلاف مقدمہ پیر آباد تھانے میں درج ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -