تنزلی کیس ، سپریم کورٹ نے سب انجینئرکاگریڈ برقرار رکھنے کے احکامات جاری کردیئے 

 تنزلی کیس ، سپریم کورٹ نے سب انجینئرکاگریڈ برقرار رکھنے کے احکامات جاری ...
 تنزلی کیس ، سپریم کورٹ نے سب انجینئرکاگریڈ برقرار رکھنے کے احکامات جاری کردیئے 

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے تنزلی کیس میں سب انجینئرکاگریڈ برقرار رکھنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں محکمہ آبپاشی خیبرپختونخواکے سب انجینئرکی تنزلی کیس کی سماعت ہوئی ،سپریم کورٹ نے سب انجینئر کو تنزلی دینے پر برہمی کااظہارکیا۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ 9سال بعد سب انجینئرکی ترقی کے بجائے آپ نے تنزلی کردی ، گریڈ9 میں بھرتی سب انجینئر کو آپ گریڈ6 پر لے آئے ، سرکاری وکیل نے کہاکہ 2003 میںہم سے تھوڑی غلطی ہوئی ،جسٹس اعجازالاحسن نے کہاکہ غلطی ہوئی ہے تو پھر خمیازہ بھی بھگتیں،عدالت نے سب انجینئر کا گریڈ برقراررکھنے کے احکامات جاری کردیئے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -