ٹیکسٹ بک بورڈ سے متعلق کیس ، ملازمین کےخلاف دائر حکومتی درخواست خارج 

 ٹیکسٹ بک بورڈ سے متعلق کیس ، ملازمین کےخلاف دائر حکومتی درخواست خارج 
 ٹیکسٹ بک بورڈ سے متعلق کیس ، ملازمین کےخلاف دائر حکومتی درخواست خارج 

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے ٹیکسٹ بک بورڈ سے متعلق کیس میں ملازمین کےخلاف دائر حکومتی درخواست خارج کردی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں ٹیکسٹ بک بورڈ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،جسٹس اعجازالاحسن نے کہاکہ کتاب کی چھپائی سے پہلے اس کا تفصیلی جائزہ لیا جاتا ہے ، ٹیکسٹ بک بورڈ نے آنکھیں بند کرکے کتاب مارکیٹ میں بھیج دی، کمیٹی بنتی ہے جو تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اس کو چھپائی کیلئے بھیجتی ہے ،آپ کے اپنے سبجیکٹ سپشیلسٹ ہیں یاان کو بھی آﺅٹ سورس کردیا۔

جسٹس اعجازالاحسن نے کہاکہ غلط چھپائی ہونے پر سب کو چھوڑ کرصرف3 بندوں کےخلاف کارروائی کی گئی ،عدالت نے ملازمین کے خلاف دائر حکومتی درخواست خارج کردی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -