لیگی رہنماﺅں پر بغاوت کے مقدمے کا معاملہ، لیگی ارکان قومی اسمبلی وسینیٹ ممبران کااجلاس کل لاہور میں طلب 

لیگی رہنماﺅں پر بغاوت کے مقدمے کا معاملہ، لیگی ارکان قومی اسمبلی وسینیٹ ...
لیگی رہنماﺅں پر بغاوت کے مقدمے کا معاملہ، لیگی ارکان قومی اسمبلی وسینیٹ ممبران کااجلاس کل لاہور میں طلب 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف سمیت لیگی رہنماﺅں پر بغاوت کے مقدمے کے معاملے پر لیگی ارکان قومی اسمبلی وسینیٹ ممبران کااجلاس کل لاہور میں طلب کرلیاگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس کی صدارت مسلم لیگ(ن)کے قائدنوازشریف کریں گے ،نوازشریف ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب کریں گے،اجلاس مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوگا،راجہ ظفرالحق،مریم نواز،شاہدخاقان،احسن اقبال اوردیگرشریک ہوں گے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ(ن)لیگ نے احتجاجی سیاست میں تیزی لانے کافیصلہ کیا ہے ،اجلاس میں ملک بھر میں جلسے جلوس اور احتجاجی مظاہروں پر بھی رائے لی جائے گی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -