تقریر سننے پر خواتین رہنما غداری کے مقدمے میں نامزد لیکن 11 دفعات کی سزا کتنی بنتی ہے؟ جان کر کوئی بھی پریشان ہوجائے

تقریر سننے پر خواتین رہنما غداری کے مقدمے میں نامزد لیکن 11 دفعات کی سزا کتنی ...
تقریر سننے پر خواتین رہنما غداری کے مقدمے میں نامزد لیکن 11 دفعات کی سزا کتنی بنتی ہے؟ جان کر کوئی بھی پریشان ہوجائے
کیپشن:    سورس:   creative commons license

  

لاہور (ویب ڈیسک) نواز شریف سمیت 43 لیگی رہنماﺅں کے خلاف سازش، غداری و بغاوت کا مقدمہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں انوکھا مقدمہ ہے جس میں 10سیاسی خواتین کو صرف تقریر سننے پر نامزد کردیاگیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق سیشن کورٹ میں جب ایف آئی آر کے اندراج بارے بتایا گیا تو لیگی رکن اسمبلی عظمیٰ بخاری نے پریشان ہوکر پوچھا ایف آئی آر میں میرا نام تو نہیں ہے؟ جیسے ہی بتایا گیا کہ نام موجود ہے تو وہ فکر مند ہوگئیں۔ 

11 دفعات کی سزاﺅں کا مجموعہ 115 سال قید اور پچاس لاکھ روپے سے زائد جرمانہ بنتاہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -