عام انتخابات کے بعددائرانتخابی عذرداریوں پرالیکشن کمیشن کی وضاحت

عام انتخابات کے بعددائرانتخابی عذرداریوں پرالیکشن کمیشن کی وضاحت
عام انتخابات کے بعددائرانتخابی عذرداریوں پرالیکشن کمیشن کی وضاحت

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عام انتخابات کے بعددائرانتخابی عذرداریوں پرالیکشن کمیشن کی وضاحت جاری کردی ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن 2018کے بعد ملک بھر میں 299 انتخابی عذرداریاں دائر ہوئیں،299عذرداریوں میں سے210 پٹیشنزکے فیصلے الیکشن ٹریبونلزنے کردیئے ہیں،پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی 9،صوبائی اسمبلی کے20 حلقوں پرعذرداریاں دائرکیں جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدواروں نے قومی اسمبلی کے15حلقوں پر پٹیشن دائرکیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدواروں نے صوبائی اسمبلی کے 28حلقوں پر پٹیشن دائر کیں،تحریک انصاف کے امیدواروں نے قومی اسمبلی کے 23حلقوں کیلئے پٹیشن دائر کیں،تحریک انصاف کے امیداروں نے صوبائی اسمبلیوں کے 53 حلقوں پر پٹیشن دائر کیں، 151مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد امیداروں نے151 الیکشن پٹیشن دائر کیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -