ن لیگ نے وزیراعلیٰ سے ملنے والوں کو پارٹی سے نکال دیااورفوجی سربراہوں سے ملنے والے کو ترجمان مقرر کردیاگیا،کیا یہ کھلا تضاد نہیں ؟،فیاض الحسن چوہان 

ن لیگ نے وزیراعلیٰ سے ملنے والوں کو پارٹی سے نکال دیااورفوجی سربراہوں سے ...
ن لیگ نے وزیراعلیٰ سے ملنے والوں کو پارٹی سے نکال دیااورفوجی سربراہوں سے ملنے والے کو ترجمان مقرر کردیاگیا،کیا یہ کھلا تضاد نہیں ؟،فیاض الحسن چوہان 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ ایک طرف (ن) لیگ اور( م) لیگ نے وزیراعلیٰ سے ملنے والوں کو پارٹی سے نکال دیا،دوسری طرف فوجی سربراہوں سے ملنے والے کو ترجمان مقرر کردیاگیا،کیا یہ کھلا تضاد نہیں ؟۔

فیاض الحسن چوہان کااپنے بیان میں کہنا ہے کہ زبیر عمر کو نوازشریف اور بیگم صفدر اعوان کاترجمان مقرر ہونے پر مبارکباد ، کیا نوازشریف صاحب کابیانیہ اور ان کاعمل بھینگے کی دو آنکھوں کی طرح آپس میں ملتا ہے؟ ۔

انہوں نے کہاکہ ایک طرف ن لیگ اور م لیگ نے وزیراعلیٰ سے ملنے والوں کو پارٹی سے نکال دیا،دوسری طرف فوجی سربراہوں سے ملنے والے زبیر عمر کو ترجمان مقرر کردیاگیا،پاکستانی قوم کو بتائیں کیا یہ کھلا تضاد نہیں ؟،صوبائی وزیر نے کہاکہ آپ کس منہ سے یہ سیاست کر رہے ہیں؟، نوازشریف اور مریم صاحبہ آپ کی کوئی بات آپس میں نہیں ملتی ،آپ یوٹرن نہیں بلکہ وی ٹرن کے بادشاہ ہیں ۔

فیاض چوہان نے کہاکہ زبیر عمر کو پرانی صلاحیتیں استعمال کرکے این آر او حاصل کرنے کیلئے مقرر کیاگیا ہے، زبیرعمر کو ترجمان مقرر کرکے پی ڈی ایم کے اعلامیے کی دھجیاں اڑائی گئیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -