غداری،مسلمانی کے سرٹیفکیٹ نوازشریف نے ہی بانٹنے شروع کئے تھے، شہبازگل

غداری،مسلمانی کے سرٹیفکیٹ نوازشریف نے ہی بانٹنے شروع کئے تھے، شہبازگل
غداری،مسلمانی کے سرٹیفکیٹ نوازشریف نے ہی بانٹنے شروع کئے تھے، شہبازگل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی سیاسی روابط شہباز گل نے کہاہے کہ غداری،مسلمانی کے سرٹیفکیٹ نوازشریف نے ہی بانٹنے شروع کئے تھے،بینظیرکوسٹیٹ رسک،عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہا ۔


معاون خصوصی شہباز گل کااپنے ٹوئٹ میں مزید کہناہے کہ سپریم کورٹ آکرپی پی حکومت اورقومی سلامتی پرحملہ کیا،پی ٹی آئی پرانڈین اور یہودیوں سے فنڈ لینے کافارن فنڈنگ کیس،یہ کیا تھا؟۔


شہباز گل نے مزید کہاکہ یہ ہے وہ نوازشریف ذہنیت جس نے پاکستان کواخلاقی طورپرتباہ کیا،دوسروں پرغداری کے الزامات اوردوسری طرف بغیرویزاجندال سے خفیہ ملاقاتیں،انہوں نے کہاکہ کشمیری لیڈرشپ کے بجائے جندال کے گھرجانا،نیپال میں مودی سے خفیہ ملاقات، توپھر آپ کیاہیں۔