سپریم کورٹ، وزیر خوراک بلوچستان عبدالرحمان کیتھران کے حلقے میں دوبارہ الیکشن کا حکم کالعدم قرار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے وزیر خوراک بلوچستان عبدالرحمان کیتھران کے حلقے میں دوبارہ الیکشن کا حکم کالعدم قرار دیدیا۔
واضح رہے کہ الیکشن ٹربیونل نے پی بی 8 میں دوبارہ انتخابات کا حکم دیا تھا،بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار نورعبدالکریم نے عبدالرحمان کی کامیابی کو چیلنج کیاتھا،انتخابات میں سردار عبدالرحمان کیتھران 65 ووٹوں سے کامیاب ہوئے تھے ۔