زمبابوے ٹیم کا دورہ پاکستان نوجوان کرکٹرز کیلئے خوشی کی خبر بن گیا، مصباح کے بعد وقار یونس نے بھی اعلان کر دیا

زمبابوے ٹیم کا دورہ پاکستان نوجوان کرکٹرز کیلئے خوشی کی خبر بن گیا، مصباح کے ...
زمبابوے ٹیم کا دورہ پاکستان نوجوان کرکٹرز کیلئے خوشی کی خبر بن گیا، مصباح کے بعد وقار یونس نے بھی اعلان کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ کہنا تو نہیں چاہئے لیکن حقیقت یہ ہی ہے کہ زمبابوے کی ٹیم نسبتاً کمزور حریف ہے اور اس کیخلاف نوجوانوں کو آزمانے کا یہ بہترین وقت ہو گا۔ 

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقاریونس نے کہا مصباح الحق کی بھی یہ ہی سوچ ہے کہ نئے لڑکوں کو موقع ملنا چاہیے، اس وقت بھی ہماری ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین، حارث رﺅف ابھی نئے ہیں جو کھیل رہے ہیں، اگر موجودہ نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ میں کوئی نیا بلے بازاور باﺅلر مستقل مزاجی سے بہتر کارکردگی دکھاتا ہے تو اس کو زمبابوے کے خلاف سیریزمیں موقع دیا جاسکتا ہے، ہم سب ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں نوجوان کرکٹرز کی کارکردگی پر نظر رکھے ہوئے ہیں، تمام میچز میں سب کا کی کارکردگی کو پرکھا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زمبابوے کے خلاف سیریز نئے لڑکوں کیلئے بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوسکتی ہے، ہوم سیریز میں کھیلنا اور پرفارم کرنا ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے۔ ٹی 20 ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے نوجوان سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرسکتے ہیں، ٹی 20 ٹورنامنٹ سے ون ڈے کرکٹ میں واپسی زیادہ مشکل نہیں ہوگی،اس کیلئے اچھی تیاری کرنے کی ضرورت ہوگی۔

مزید :

کھیل -