وزیراعظم عمران خان کی 68ویں سالگرہ دبئی میں منائی گئی، عہدیداروں اور کارکنوں کی شرکت

وزیراعظم عمران خان کی 68ویں سالگرہ دبئی میں منائی گئی، عہدیداروں اور کارکنوں ...
وزیراعظم عمران خان کی 68ویں سالگرہ دبئی میں منائی گئی، عہدیداروں اور کارکنوں کی شرکت

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان تحریک انصاف متحدہ عرب امارات کے عہدیداران اور کارکنوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی 68 ویں سالگرہ دبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں منائی جس میں پی ٹی آئی یو اے ای کے صدر خواجہ آصف کلیم، نائب صدر نواز خان جدون، جنرل سیکرٹری صبیحہ سیف، سید کلیم اللہ بخاری جنرل سیکرٹری دبئی، یاسمین کنول انفارمیشن سیکرٹری، عزیز اللہ ملنگی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، اعجاز خان، ندیم خان، مجید خان اور دیگر کارکنوں کے علاوہ کویت سے آئے مہمانوں تبسم جاوید اور صداقت حسین شاہ نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر بڑے سائز کا کیک کاٹا گیا، خوشی کا اظہار کیا گیا اور ایک دوسرے کو عمران خان کی سالگرہ کی مبارکباد دی گئی جبکہ سالگرہ کی مبارک کا پیغام عمران خان کو بھی پہنچایا گیا۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے متذکرہ عہدیداروں نے فرداً فرداً اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی سالگرہ کا دن منانا اپنے لیڈر سے محبت کی ایک مثال ہے۔ عمران خان سے عقیدت و محبت کا اظہار نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے دیگر ممالک سے بھی کیا جارہا ہے اور لوگ اپنے محبوب لیڈر کی سالگرہ منارہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ارکان نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے لوگوں کے دل کی آواز ہیں اور لوگوں کی امیدوں کا محور ہیں۔ پاکستان کے عوام کو عمران خان کی صورت میں ایک نجات دہندہ مل گیا ہے جو پاکستان کو سابقہ حکومتوں کے پیدا کردہ بحرانوں سے باہر نکالے گا۔ عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا معیار عالمی سطح پر بلند ہوا ہے جبکہ اندرون ملک بھی بہت سے معاملات پر قابو پالیا گیا ہے۔ عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی منازل طے کرے گا جس سے لوگوں کے مسائل حل ہوں گے اور ان کا معیار زندگی بلند ہوگا۔

پی ٹی آئی کے متذکرہ قائدین نے کہا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیز کی فلاح وبہبود کے لیے مزید نئے کاموں کا آغاز کرنے والی ہے جبکہ روشن اکاﺅنٹ کا اجراءاوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک بہت بڑی سہولت ہے۔ اس موقع پر عمران خان کی صحت اور درازی عمر کے لیے بھی نیک تمناﺅں کا اظہار کیا گیا۔

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -