محمد نعیم چوہدری پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے نائب صدر مقرر، میڈیا انچارج کے فرائض بھی سرانجام دیں گے

محمد نعیم چوہدری پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے نائب صدر مقرر، میڈیا ...
محمد نعیم چوہدری پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے نائب صدر مقرر، میڈیا انچارج کے فرائض بھی سرانجام دیں گے

  

ریاض (وقار نسیم وامق)  پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب نے محمد نعیم چوہدری کو پیپلزپارٹی سعودی عرب کا نائب صدر اور میڈیا انچارج  منتخب نوٹیفکیشن  جاری کر دیا ہے. 

اس تعیناتی اور نامزدگی پر محمد نعیم چوہدری اپنی اعلیٰ قیادت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری, پی پی پی صدر آزاد کشمیر لطیف اکبر , جاوید اقبال بڈھانوی, گلف ریجن کے صدر میاں منیر ہانس , سعودی عرب کے صدر تصور حسین چودھری, سعودی عرب کے سینئر نائب صدر ریاض راٹھور اور  پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی اعلیٰ قیادت کے بیحد مشکور ہیں. 

نوٹیفکشن جاری ہونے کے بعد سعودی عرب میں پی پی پی عہدیداروں میں سردار رزاق, ریاض راٹھور ٹھور , وقاص عنایت اللہ ,اعجاز رحیم ,عنصر احمد,حبیب ساگر, , عبدالرحمن, افتخار چودھری ,افتخار شاہین , ایاز شاہین   چوہدری آصف باندیاں، وحید گجر کشمیری  معروف حسین چوہدری خورشید چودھری خالد, رقیب شاہین , نبیل حیدر . ماسٹر نور حسین، سردار سہیل سرور، سردار وحید انجم، صابر چوہان، سردار نصیر خان، شکیل الرحمان، احتشام جاوید، ماسٹر سلیمان اور   دیگر  کارکنان نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ محمد نعیم چوہدری  نے ہمیشہ پارٹی کو دیار غیر میں پروان چڑھانے میں مثبت انداز سے کام کیا ہے انہوں نے سعودی عرب میں رہ کر عرصہ دراز سے پیپلزپارٹی کی بھرپور خدمت کی ہے اعلٰی قیادت نے با اعتماد کارکنان کا صحیح انتخاب کر کے وقت کے عین ضرورت کے مطابق با شعور افراد کو تنظیم کا حصہ بنا کر انکے حوصلے کو تقویت بخشی ہے. 

سعودی عرب میں موجود دیگر سیاسی،  سماجی، ادبی، مذہبی اور صحافتی حلقوں نے بھی محمد نعیم چوہدری کو مبارکباد دی ہے، محمد نعیم چوہدری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کا ہر کارکن اور جیالا پارٹی قیادت کے پیچھے کھڑا ہے اور انکی قیادت پر پورا یقین رکھتا ہے، انکا مزید کہنا تھا کہ پارٹی قیادت نے انہیں جو عہدہ دیا ہے اس کے بعد ان پر یہ فرض ہوجاتا ہے کہ وہ اب مزید تندہی اور فرض شناسی کے ساتھ پارٹی کو مضبوط اور مستحکم کریں، میں بحیثیت ایک کارکن اپنے تمام ساتھیوں کے ساتھ کھڑا رہوں گا بلکہ تمام سنئیرز میری اصلاح کا بھی پورا حق رکھتے ہیں جس سے پارٹی کی بہتری ہوتی ہو ہر اقدام کرنے کو تیار رہوں گا.

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -