منی لانڈرنگ ریفرنس؛ سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع 

منی لانڈرنگ ریفرنس؛ سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع 
منی لانڈرنگ ریفرنس؛ سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی ۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق احتساب عدالت نے شہبازشریف خاندان کےخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔عدالت نے کہاکہ سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی،وزارت خارجہ کی رپورٹ کے مطابق سلمان شہباز ناقابل ضمانت وارنٹ وصول نہیں کررہا۔

عدالت نے نیب کو شہبازشریف کی عزت اور وقار کو برقراررکھنے کی ہدایت کردی ،تحریری فیصلے میں کہاگیا ہے کہ شہبازشریف سابق وزیراعلیٰ اورموجودہ اپوزیشن لیڈر ہیں ان کی عزت و تکریم کاخیال رکھاجائے ،کسی اتھارٹی کو ہرگز اجازت نہیں وہ ملزم کی عزت و نفس مجروح کرے ۔

عدالت نے وکلا نے نصرت شہباز،رابعہ عمران کے ٹرائل میں شامل ہونے کی یقین دہائی کرائی ،یقین دہانی پر دونوں خواتین کے وارنٹ گرفتاری بررقرار رکھے جاتے ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -