بابراعظم کی بیٹنگ کو نکھارنے کیلئے محمد یوسف نے کمر کس لی

بابراعظم کی بیٹنگ کو نکھارنے کیلئے محمد یوسف نے کمر کس لی
بابراعظم کی بیٹنگ کو نکھارنے کیلئے محمد یوسف نے کمر کس لی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہائی پرفارمنس سینٹر کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے قومی ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابراعظم کی بیٹنگ میں نکھار لانے کیلئے کمر کس لی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ کے بعد انگلش ٹی 20 بلاسٹ میں شرکت کرنے والے نوجوان بیٹسمین وطن واپس آنے کے باوجود ملتان میں جاری ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں شریک نہیں ہوئے جبکہ ان کی ٹیم سنٹرل پنجاب کے قائم مقام کپتان سعد نسیم کی قیادت میں مسلسل ناکامیوں کا شکارہورہی ہے۔ 

بابراعظم راولپنڈی میں شروع ہونے والے دوسرے مرحلے میں قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ کی رونقوں میں اضافہ کریں گے جو فی الحال لاہور میں ہائی پرفارمنس سینٹرمیں بیٹنگ کوچ محمد یوسف سے اپنی بیٹنگ میں مزید نکھار لانے کیلئے رہنمائی حاصل کر رہے ہیں تاکہ اپنی خامیوں پر قابو پا سکیں۔ 

اس سے قبل دورہ انگلینڈ میں مایہ ناز سابق بلے باز اور بیٹنگ کوچ یونس خان انہیں قیمتی مشوروں سے نوازتے رہے ہیں، ہیڈ کوچ چیف سلیکٹر مصباح الحق، ان کے معاون شاہد اسلم بھی موجود ہیں، یوں بابر اعظم کی بھرپور رہنمائی کرنے والوں کی کوئی کمی نہیں رہی اور امید ہے کہ وہ مستقبل میں مزید عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے نظر آئیں گے۔ 

مزید :

کھیل -