شاہین شاہ آفریدی نے کمال کر دیا، پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند

شاہین شاہ آفریدی نے کمال کر دیا، پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند
شاہین شاہ آفریدی نے کمال کر دیا، پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز نوجوان فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی رواں سال سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باﺅلر بن گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی نے ملتان میں جاری پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نیشنل ٹی 20 کپ فرسٹ الیون کے گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں 5 شکار کئے اور اس طرح رواں سال 36 بلے بازوں کو پویلین بھیجنے کا اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے افغانستان کے راشد خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ 

افغانستان کرکٹ ٹیم کے لیگ نوجوان لیگ سپنر راشد خان 33، شاداب خان 31، حارث رﺅف 31 اور سندیپ لامی چانے 30 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، شاہین آفریدی نے رواں سال 3 مرتبہ مجموعی طور کیریئر میں چوتھی بار ایک اننگز میں 5 شکار بھی کئے ہیں۔ 

سری لنکا کے لاستھ مالنگا نے یہ کارنامہ 5 بار سرانجام دیا لیکن وہ 295 کھیل چکے ہیں، شکیب الحسن 308 اور ڈیوڈ ویزے 237 مقابلوں میں شرکت کرتے ہوئے 4،4 بار 5 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں لیکن شاہین شاہ آفریدی ابھی تک صرف 56 میچز کھیل کر ان کے برابر آ گئے ہیں۔ 

مزید :

کھیل -