’اب حد ہوگئی ،مریم نواز کو مخاطب کرنا شیخ رشید کو مہنگا پڑے گا‘رانا ثنا اللہ کھل کر میدان میں آگئے

’اب حد ہوگئی ،مریم نواز کو مخاطب کرنا شیخ رشید کو مہنگا پڑے گا‘رانا ثنا اللہ ...
’اب حد ہوگئی ،مریم نواز کو مخاطب کرنا شیخ رشید کو مہنگا پڑے گا‘رانا ثنا اللہ کھل کر میدان میں آگئے
کیپشن:    سورس:   creative commons license

  

 لاہور(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ مریم نواز کو مخاطب کرنا شیخ رشید کو مہنگا پڑے گا،حکومت نے سیاسی رواداری ختم کر دی ہے،نواز شریف کو اللہ نے عزت دی ، حکومت صرف پروپیگنڈا کر رہی ہے،3 بار کے وزیر اعظم کو غدار قرار دینا افسوس ناک ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت نے سیاسی رواداری ختم کر دی ہے، نیب کے ذریعے انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں، مسلم لیگ (ن)کی قیادت کے خلاف پہلے کرپشن کا بیانیہ لایا گیا، اب غداری پر اتر آئے ہیں، نواز شریف کو اللہ نے عزت دی ، حکومت صرف پروپیگنڈا کر رہی ہے، نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج ہوا ہے، 3 بار کے وزیر اعظم کو غدار قرار دینا افسوس ناک ہے۔ حکومت بتائے کہ ڈھائی برسوں میں کیا کیا، جلسوں کے صرف اعلان سے حکومت کے ہاتھ پاوں پھول گئے۔

شیخ رشید کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شیخ رشید نے مریم نواز کے بارے میں جو بیان دیا ہے اس پر تنبیہ کرتا ہوں کہ اپنی اوقات میں رہیں، اب حد ہوگئی ہے، مریم نواز کو مخاطب کرنا شیخ رشید کو مہنگا پڑے گا، شیخ رشید مسلم لیگ (ن)میں شامل ہونے کے لیے منتیں ترلے کرتے تھے، پارٹی میں اس کی سفارشیں بہت اہم شخصیات کرتی تھیں، اس وقت نواز شریف کو کہا تھا کہ اس کو شامل کرلیں ورنہ یہ غلاظت پھیلائے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -