انڈر 19 کرکٹرز کی کورونا وائرس ٹیسٹ کا دوسرا مرحلہ مکمل، رپورٹس کب آئیں گی؟

انڈر 19 کرکٹرز کی کورونا وائرس ٹیسٹ کا دوسرا مرحلہ مکمل، رپورٹس کب آئیں گی؟
انڈر 19 کرکٹرز کی کورونا وائرس ٹیسٹ کا دوسرا مرحلہ مکمل، رپورٹس کب آئیں گی؟
کیپشن:    سورس:   Creative commons licenses

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انڈر 19 کرکٹرز کی کورونا وائرس ٹیسٹنگ کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل کر لیا ہے جن کی رپورٹس آج موصول ہوں گی جو منفی ہونے کی صورت میں تمام کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کو بائیو سیکیور ببل کا حصہ بنا لیا جائے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے سکواڈز میں شامل 119 جونیئر کرکٹرز اور میچ آفیشلز کے کورونا وائرس ٹیسٹ کا پہلا مرحلہ ہفتے کے روز مکمل کیا گیا تھا اور تمام کی رپورٹس منفی آ چکی ہیں اور اب دوسرے مرحلے میں کئے گئے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ 

پی سی بی نے کرکٹرز اور ان کے والدین کی آسانی کے پیش نظر کھلاڑیوں کے کوویڈ 19 ٹیسٹ ان کے سینٹرل سٹیشنز پر ہی کرائے جو کہ پی سی لاہور اور مریدکے کنٹری کلب میں قائم ہیں۔

مزید :

کھیل -