نیشنل ٹی 20 کپ، بلوچستان سیکنڈ الیون نے ناردرن سیکنڈ الیون کو 19 رنز سے شکست دیدی

نیشنل ٹی 20 کپ، بلوچستان سیکنڈ الیون نے ناردرن سیکنڈ الیون کو 19 رنز سے شکست ...
نیشنل ٹی 20 کپ، بلوچستان سیکنڈ الیون نے ناردرن سیکنڈ الیون کو 19 رنز سے شکست دیدی
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نیشنل ٹی 20 کپ سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے گیارہویں میچ میں بلوچستان سیکنڈ الیون نے ناردرن کو 19 رنز سے شکست دیدی۔ 

تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ناردرن سیکنڈ الیون نے ٹاس جیت کر بلوچستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے۔ عبدالواحد بنگلزئی نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 55 گیندوں پر 4 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 90 رنز بنائے جبکہ ایاز تصور 27، گلریز صدف 16 اور رمیز راجہ جونیئر 8 رنز بنا سکے۔ 

ناردرن سیکنڈ الیون کی جانب سے عامر جمال سب سے کامیاب باﺅلر ثابت ہوئے جنہوں نے 4 اوورز میں 17 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور سلمان ارشاد نے 4 اوورز میں 27 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ رضا حسن نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ 

ناردرن سیکنڈ الیون کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز ہی بنا سکی اور نہال منصور کی نصف سنچری بھی کام نہ آ سکی۔ انہوں نے 48 گیندوں پر 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے جبکہ شعیب احمد 25، فیضان ریاض 7، عمیر مسعود 17، سرمد بھٹی 10 اور عامر جمال 14 رنز بنا سکے۔ 

بلوچستان کی جانب سے جلات خان سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 17 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور تاج ولی نے 4 اوورز میں 21 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نجیب اللہ اچکزئی اور اختر شاہ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ 

مزید :

کھیل -