نیشنل ٹی 20 کپ، خیبرپختونخواہ فرسٹ الیون کا ٹاس جیت کر سینٹرل پنجاب کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نیشنل ٹی 20 کپ فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے 13 ویں میچ میں خیبرپختونخواہ نے سینٹرل پنجاب کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میچ کیلئے سینٹرل پنجاب فرسٹ الیون نے میچ کیلئے دو تبدیلیاں کرتے ہوئے عرفان نیازی اور صہیب اللہ کو ڈراپ کر کے بلال آصف اور احمد بشیر کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ ٹیم کی قیادت سعد نسیم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کامران اکمل، عابد علی، عبداللہ شفیق، رضوان حسین، قاسم اکرم، عثمان قادر، ظفر گوہر اور احسان عادل شامل ہیں۔
خیبرپختونخواہ فرسٹ الیون کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں جس نے اپنے اہم ترین باﺅلر شاہین شاہ آفریدی کو آرام دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کی جگہ ارشد اقبال کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، افتخار احمد، صاحبزادہ فرحان، ذوہیب خان، آصف آفریدی، جنید خان اور وہاب ریاض شامل ہیں۔