گھر سے ناراض ہو کر آئی لڑکی کو تھپڑ مارنے والا پولیس اہلکار گرفتارکرلیا گیا

گھر سے ناراض ہو کر آئی لڑکی کو تھپڑ مارنے والا پولیس اہلکار گرفتارکرلیا گیا
گھر سے ناراض ہو کر آئی لڑکی کو تھپڑ مارنے والا پولیس اہلکار گرفتارکرلیا گیا
سورس: Video Screen Shot

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) گوجرانوالہ پولیس کے اہلکار کی جانب سے لڑکی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی، فوٹیج وائرل ہونے پر مذکورہ اے ایس آئی کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق لڑکی گھر سے ناراض ہو کر آئی تھی، جس کے واپس گھر جانے سے انکار پر اس کا اپنی بہن سے جھگڑا ہوا۔جھگڑے کی اطلاع پر مذکورہ اے ایس آئی موقع پر پہنچا اور اس نے لڑکی کو تھپڑ مارے۔


پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ چند روز قبل گوجرانوالہ کے علاقے چندا قلعہ کے قریب پیش آیا تھا، لڑکی کو تھپڑ مارنے والے اے ایس آئی کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔


دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے گوجرانوالہ میں خاتون پر تھانیدار کے تشدد کے واقعے پر آر پی او گوجرانوالہ سے فوری رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آر پی او گوجرانوالہ کو ہدایت کی ہے کہ تشدد کرنے والے تھانیدار کے خلاف سخت قانونی اور محکمانہ کارروائی کی جائے۔