" کسی سے ڈر اور خوف نہیں" غداری مقدمے کا مدعی بھی منظرعام پر آگیا
لاہور (ویب ڈیسک ) ن لیگی رہنماؤں پر مقدمہ درج کروانے والے عام شہری بدر رشید نے کہا ہے کہ میں ایک محب وطن شہری ہوں۔پوری پاکستانی قوم نے سنا ہے جو انہوں نے پاک فوج اوردوسرے اداروں کیخلاف جو باتیں کی ہیں۔
روزنامہ 92 نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کا عام شہری ہوں، مجھے کوئی ڈر اور خوف نہیں ہے۔ہم پاک آرمی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔وہ ہمارے سر کا تاج ہیں۔ ان کے اقتدار کی اتنی ہوس ہے کہ یہ ہمارے ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔یہ ہماری آرمی کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔میر ی ذاتی رائے ہے ، میرا کسی پارٹی سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی میں نے یہ کسی کے کہنے پر کیا ہے ۔ یہ اقتدار کی ہوس میں اتنے گر چکے ہیں کہ یہ ہمارے ملک کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں۔