حکومت کے گھبرانے اور گھر جانے کا وقت ہو چکا ہے، مریم اورنگزیب

حکومت کے گھبرانے اور گھر جانے کا وقت ہو چکا ہے، مریم اورنگزیب
حکومت کے گھبرانے اور گھر جانے کا وقت ہو چکا ہے، مریم اورنگزیب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے گھبرانے اور گھر جانے کا وقت شروع ہو چکا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان چار ماہ بعد آپ نے جانا ہے، کرائے کے ترجمان بھی اپنا سامان باندھ لیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کرپشن کے الزامات ثابت نہیں کر سکی اس لیے غداری کے مقدمات بنائے جارہے ہیں، مقدمے میں اپنے کارکن کا نام ڈال کر کہتے ہیں ہمیں پتہ نہیں ہے۔

مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا کہ بغاوت کے مقدمے کے مدعی بدر بشیر کوغائب کرکے مسنگ پرسن بنا دیا گیا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے فارن فنڈنگ کے معاملے پر جواب دینے کے بجائے الیکشن کمیشن کو دھمکایا جا رہا ہے۔ سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے انکشافات سے نیب نیازی گٹھ جوڑ سامنے آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بشیر میمن نے کہا آج جو ہو رہا ہے وہ مجھے کرنے کو کہا گیا تھا، میرے انکار کے بعد نیب کے ذریعے سب کچھ کروایا جارہا ہے۔ بشیر میمن نے کے الیکٹرک سے 87ارب روپے لینے کی بات کی تو وزیراعظم ناراض ہوگئے۔

ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کا مقدمہ درج کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو حقائق سے آگاہ رکھنا اپوزیشن کا کام ہے۔ ترجمانوں سے کہا جاتا ہے سیاسی مخالفین پر کرپشن کا بیانیہ بناؤ اور نواز شریف پر بھارتی ایجنٹ ہونے کا بیانیہ بناؤ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -