جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، آئندہ مہینے کون پاکستان آئے گا؟ پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری آ گئی

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، آئندہ مہینے کون پاکستان آئے گا؟ ...
جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، آئندہ مہینے کون پاکستان آئے گا؟ پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کاوشوں پر 13 سال کے طویل عرصے بعد جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کو حتمی شکل دی جانے لگی جس کی آمد سے قبل انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سیکورٹی وفد آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان جنوبی افریقہ کرکٹ سیریز کیلئے سیکورٹی وفد کے دورہ پاکستان کے دوران جنوبی افریقہ کا سیکیورٹی وفد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز کے دوران سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز کے میچز کا انعقاد لاہور اور کراچی میں ہونے کے قوی امکانات ہیں البتہ جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کو راولپنڈی میں بھی میچز کرانے کی پیشکش کی گئی ہے۔ 

پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں بورڈز کے درمیان سیریز کے شیڈول پر بات چیت کا سلسلہ حتمی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اوروفد کی سفارش پر وینیوز کو حتمی شکل دی جائے گی۔ یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم جنوری میں پاکستان کا دورہ کرے گی اور پاکستان کیخلاف دو ٹیسٹ اور تین ایک روزہ میچز کھیلے گی۔ 

مزید :

کھیل -