عامر خان پاکستان میں باکسنگ کے شعبے میں کیا کرنا چاہتے ہیں؟ باکسنگ کا پہلا مقابلہ منعقد کرانے کے بعد مستقبل کا منصوبہ بھی بتا دیا

عامر خان پاکستان میں باکسنگ کے شعبے میں کیا کرنا چاہتے ہیں؟ باکسنگ کا پہلا ...
عامر خان پاکستان میں باکسنگ کے شعبے میں کیا کرنا چاہتے ہیں؟ باکسنگ کا پہلا مقابلہ منعقد کرانے کے بعد مستقبل کا منصوبہ بھی بتا دیا
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں باکسنگ کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں اور بھارتی باکسر کیساتھ فائٹ کرنے کیلئے بھی تیار ہوں۔ 

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو دئےے گئے اپنے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ بچپن میں بہت شرارتی تھا تو میرے والد نے مجھے باکسنگ اکیڈمی میں داخل کروا دیا، جہاں آٹھ سال کی عمر سے باکسنگ شروع کی جبکہ میں محمد علی کا میں مداح ہوں لیکن کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں بھی ایک دن باکسنگ کروں گا، اب میں بھارتی باکسر سے فائٹ کرنے کیلئے تیار ہوں۔ 

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سیاست بہت مشکل شعبہ ہے، میں سپورٹر یا ایمبیسیڈر بن سکتا ہوں تاہم کسی جماعت سے منسلک نہیں ہو سکتا، مجھے لوگوں کی مدد کرنی ہے جس کیلئے میں خیراتی کام کرتا رہتا ہوں، مداحوں سے مل کر بھی بہت خوشی محسوس ہوتی ہے۔ 

مزید :

کھیل -