کارٹنگ چیمپین شپ کے فائنل میں حریف ڈرائیور کا راستہ روکنے کیلئے بمپر پھینکنے والے کھلاڑی کو ایسی سزا دیدی گئی کہ آئندہ کوئی بھی ایسی حرکت کی جرات نہ کرے

کارٹنگ چیمپین شپ کے فائنل میں حریف ڈرائیور کا راستہ روکنے کیلئے بمپر پھینکنے ...
کارٹنگ چیمپین شپ کے فائنل میں حریف ڈرائیور کا راستہ روکنے کیلئے بمپر پھینکنے والے کھلاڑی کو ایسی سزا دیدی گئی کہ آئندہ کوئی بھی ایسی حرکت کی جرات نہ کرے
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کارٹنگ ورلڈ چیمپئن شپ کے فائنل میں حریف ڈرائیور کا راستہ روکنے کیلئے ٹریک پر بمپر پھینکنے والے اطالوی ڈرائیور کوربیری پر تاحیات پابندی لگا دی گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق کارٹنگ ورلڈ چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں چیز لیپس کی ریس کے نویں چکر پر خوفناک منظر سامنے آیا جب اطالوی ڈرائیور کوری بیری ہاتھ میں گاڑی کا بمپر پکڑے سڑک کنارے کھڑا نظر آئے اور پھر 23 سالہ حریف ٹونی کارٹ کی گاڑی کو نشانہ بنا کر بمپر پھینک دیا تاہم خوش قسمتی سے نشانہ خطا ہو جانے سے وہ بچ گئے۔ 


چیمپین شپ انتظامیہ نے اطالوی ڈرائیور کے خلاف تحقیقات شروع کیں اور جرم ثابت ہونے پر انتظامیہ نے فیصلہ سناتے ہوئے ان پر تاحیات پابندی عائد کر دی ہے جبکہ فارمولا ون کے چیمپین ڈرائیور جیسن بٹن نے کور بیری پر ہر طرح کے مقابلے میں حصہ لینے سے منع کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ 

مزید :

کھیل -