اپوزیشن پر غداری کے مقدمات کون درج کرا رہا ہے اور حکومت کا اس میں کیا کردار ہے؟وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کھل کر ساری باتیں کھول دیں

اپوزیشن پر غداری کے مقدمات کون درج کرا رہا ہے اور حکومت کا اس میں کیا کردار ...
اپوزیشن پر غداری کے مقدمات کون درج کرا رہا ہے اور حکومت کا اس میں کیا کردار ہے؟وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کھل کر ساری باتیں کھول دیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بغاوت کی ایف آئی آر سےحکومت کاکوئی لینا دینا نہیں ،کتنی ہی ایف آئی آرزہوتی ہیں،کیاوہ سب وزیراعظم سےپوچھ کرہوتی ہیں؟کیاملک میں مقدمات عمران خان کےعلم میں لاکردرج کیےجاتے ہیں؟ ہو سکتا ہے مقدمہ اپوزیشن کے لوگوں نے ہی درج کرایا ہو،عمران خان کو اتنی فرصت نہیں مقدمات درج کراتے رہیں،پنجاب حکومت تفتیش کرے گی مقدمہ کس نے درج کرایا،ہم نے کسی کو غداری کے سرٹیفکیٹ نہیں دیئے، ہم ان کو دشمن کی زبان بولنے سے روکتے ہیں،ہمیں اپوزیشن سے کوئی مسئلہ نہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ہماری جنگ اُن سے ہے جنہوں نےذاتی مفادات کیلئے ملک کااستحصال کیا، ان سےپوچھا جائےتوکہتے ہیں میں 3باروزیراعظم رہ چکاہوں،  انصاف عہدوں کودیکھ کرنہیں ہوتا،کوئی کتنی باربھی وزیراعظم بناہوجرم کریگاتوسزاہوگی،اگرعمران خان بھی کچھ کریں تو وہ بھی انہی قوانین کےتحت آتےہیں۔انہوں نے کہا کہ بغاوت کی ایف آئی آر سےحکومت کاکوئی لینا دینا نہیں، کتنی ہی ایف آئی آرزہوتی ہیں، کیاوہ سب وزیراعظم سےپوچھ کرہوتی ہیں؟کیا ملک میں مقدمات عمران خان کے علم میں لا کردرج کیے جاتے ہیں؟ ہو سکتا ہے مقدمہ اپوزیشن کے لوگوں نے ہی درج کرایا ہو،عمران خان کو اتنی فرصت نہیں مقدمات درج کراتے رہیں،پنجاب حکومت تفتیش کرے گی مقدمہ کس نے درج کرایا؟ہم نے کسی کو غداری کے سرٹیفکیٹ نہیں دیئے، ہم ان کو دشمن کی زبان بولنے سے روکتے ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر  شبلی فراز نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں مختلف امورکا جائزہ لیا گیا ،کابینہ اجلاس میں سیاسی صورتحال پربات چیت ہوئی،

کابینہ کوبتایاگیاکہ گندم اورچینی کےذخائرطلب کےمطابق ہیں،موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سےگندم امپورٹ کرنےکی ضرورت پڑی،موسمیاتی تبدیلی کےباعث کپاس کی پیداوارکےاہداف پورےنہیں کر سکیں گے،بارشوں اورسیلاب کی وجہ سے کپاس کی فصلوں کو نقصان پہنچا،بارشوں سے کپاس کی پیداوار بھی متاثر ہوئی ،گندم اور چینی کے سٹاکس ہماری ضرورت کےمطابق ہیں،سندھ حکومت گندم ریلیزنہیں کررہی ، جس کی وجہ سےقیمتیں زیادہ ہیں،خیبرپختونخوامیں بھی گندم کی قیمتیں زیادہ ہیں،وزیراعظم نےاشیاخورونوش مہنگی ہونےپرتشویش کااظہارکرتے ہوئےعوام کوریلیف دینےکی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارےمیں بہتری آئی ہے،منہگائی کےعلاوہ تمام اشاریے مثبت جانے جارہےہیں،ہماری خواہش ہےکہ زیادہ سےزیادہ بیرونی سرمایہ کار آئیں،پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے بہترین مواقع ہیں،بیرونی سرمایہ کاری بھی اطمینان بخش ہے،لارج سکیل مینوفیکچرنگ میں بہتری آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اےک اےمعاملات پربھی تفصیلی بریفنگ دی گئی ،پی آئی اے میں بہت مسائل ہیں،کوروناکےدوران پی آئی اے کا7.8ارب کاریونیو بڑھا،پی آئی اے کے قرضے 400 ارب کے قریب ہیں،پی آئی اے کے مسائل کا سب کو پتا ہے،کورونا کے باوجود پی آئی اے کا ریونیو بڑھا ہے ، کوروناسےبڑی کامیابی سےنکل رہےہیں لیکن خطرہ اب بھی موجودہے۔

سینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ  اگر ملک میں کوئی کرپٹ نہیں ہےتوملک میں کرپشن کس نےکی ہے؟ اب ایسی حکومت آگئی ہےجوایسا کام کرتی ہےنہ کرنے دیتی ہے،عمران خان پاکستان،کشمیر اوراسلام کےکازکولےکر آگے بڑھ رہےہیں،عمران خان نےکبھی نہیں کہا کہ وہ واحد محب وطن ہیں،عمران خان کبھی پریشرمیں نہیں آتے، دشمن ملک پاکستان میں استحکام نہیں دیکھنا چاہتا،دشمن ملک پاکستان کا لیبیا، عراق اور  افغانستان جیسا حال چاہتے ہیں،دشمن کوئی موقع ضائع نہیں کرے گاہرحربہ استعمال کرے گا،دشمن پاکستان کومستحکم نہیں دیکھناچاہتے، بھارت کی بھر پورکوشش ہےکہ وہ ہمیں بلیک لسٹ میں لےجائے،سب کو پتا ہے بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنا چاہتا ہے،دشمن ملک پاکستان کا لیبیا،عراق،افغانستان جیسا حال چاہتے ہیں،دشمن کوئی موقع ضائع نہیں کرے گا ہرحربہ استعمال کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نےایف اےٹی ایف پرقانون سازی میں رکاوٹوں سےبھارت کاساتھ دیا،ہمیں اپوزیشن سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، ہم اپنےکام کررہےہیں،ہم نےکوئی غداری کےسرٹیفکیٹ نہیں دیے۔سینیٹر شبلی فراز نےکہاکہ محمدزبیرنےکہاتھاجب تک یہ حکومت نہیں جاتی میں ن لیگ کی ترجمانی کروں گا،محمدزبیرکو ن لیگ نےتاحیات ترجمان مقررکیاہے،ن لیگ کاتاحیات ترجمان بننے پرمحمد زبیر کو مبارک باددیتاہوں، یہ لوگ جوبھی کرناچاہتےہیں کریں ہم ملکی ترقی کےلیےکام کررہےہیں۔انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان کودباؤ میں لانابہت مشکل ہے،عمران خان نےنہ کبھی کرپشن کی ہےنہ اس کاکوئی کاروبارہے،پچھلےحکمران لوٹ مارمیں لگے رہےاورمال بنایا۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -