مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے میئر اسلام آباد نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے میئر اسلام آباد نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے میئر اسلام آباد نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
کیپشن:    سورس:   twitter/@pmln_org

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ترجمان میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے میئر اسلام آباد کے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق فی الحال میئر اسلام آباد کے مستعفی ہونے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے رواں برس جون میں مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے میئر اسلام آباد شیخ انصر کو معطل کردیا تھا جس پر انہوں نے حکومت کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کیا اور عدالت نے ان کی معطلی کا حکم نامہ معطل کردیا تھا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -