کورونا وائرس کا پھیلاؤ اور ممکنہ اقدامات ، مونس الٰہی نے میدان میں آتے ہوئے قوم سے اپیل کر دی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری مونس الٰہی نے عوام سے کورونا وائرس کے دوبارہ پھیلنے کے پیش نظرقوم کے نام اپیل کرتے ہوئےکہا ہے کہ وہ نہ صرف خود اس موذی مرض سے بچاؤ کے اقدامات اختیار کریں بلکہ دوسروں کو بھی اس سے بچائیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق رکن قومی اسمبلی چوہدری مونس الٰہی نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور ممکنہ اقدامات کے حوالے سے قوم کے نام کی جانے والی اپیل میں کہا کہ سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی کورونا کا خطرہ پھر سر اٹھا رہا ہے ،اس لیے ہمیں چاہئے کہ اپنی اور اپنوں کی صحت کی حفاظت کریں، کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر پوری طرح عمل کریں، ہر جگہ ماسک پہنیں، بار بار ہاتھ دھوئیں، سماجی فاصلہ رکھیں تاکہ ہم سب اس مہلک وائرس سے محفوظ رہیں۔